اسلام آباد:پاکستان،چین،ہانگ کانگ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں عسیوی سال2013کاآغاز ہوچکا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں نئے سال کی تقریبات کا آغازانتہائی پرجوش انداز میں کیا جارہاہے۔
دلچسپ امر یہ ہےکہ حکومت کی جانب سے سخت پابندیوں کےباوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے نئے سال کا والہانا انداز میں استقبال کیا،شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے تو کہیں بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کےمطابق کراچی میں شہریوں کی جانب سے سالِ نو کااستقبال انتہائی پرجوش اندازمیں کیا گیا۔
نوجوانوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور بھنگڑوں کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا جب کہ ساحلی علاقے سی ویو میں زبردست آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس اہلکاروں نےشہریوں پر ڈنڈوں کی برسات کردی۔
اس کےعلاوہ صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں بھی شہری نئے سال کا جشن منانے میں پیش پیش رہے۔
تاہم تمام تر پاپندیوں کے باوجود کراچی میں بغیر کسی خوف کے شہری بھر پور طریقے سے نئے سال کا جشن منایا جب کہ ان شہریوں کے لیے سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کےباعث ممکنہ دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔
لاہور سے نمائندہ دی نیوز ٹرائب کےمطابق مال روڈ پر نوجوانوں کی جانب سے زبردست آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا جب کہ شہریوں نے شورو غل کرکے آسمان سر پر اٹھالیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شہریوں نے نئے سال کی آمد کا استقبال زبردست آتش بازی سے کیا اور سڈنی کےعلاقے ہاربر برج میں قریباً15لاکھ افراد نےجمع ہوکر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
سال عیسوی2013کی آمد کےموقع پرہانگ میں بھی شاندار تقریبات منقعد کی گئیں وکٹوریہ ہاربر کےمقام پر15ہزار افراد نے ایک ساتھ گینگ نم ڈانس میں حصہ لیا۔
اس کے علاوہ جاپان نیوزی لینڈ سمیت مخلتف ممالک میں بھی لوگوں نے سال نو کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جب کہ عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔
