کراچی میں گوگل میپ اپ10جون کو

Print Friendly and PDF

کراچی: پاکستان کے تفصیلی ڈیجیٹل نقشوں کی تیاری کےلئےالسلام آبادکےبعدآج لاہورجب کہ کراچی میں گوگل میپ اپ کاانعقاد10جون کوکیاجارہاہے۔

ملک کے دونوں بڑے شہروں میں ہونےوالی اس تقریب میں ایسے نوجوانوں کومدعوکیاگیاہےجو رضاکارانہ طورپراپنےمحلے اوراردگردکی میپنگ کر سکیں۔

گوگل پاکستان کاکہناہےکہ ڈیجیٹل نقشوں سےقدرتی آفات سمیت دیگرمواقع پرانسانی جانوں کوبچانےمیں معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔گوگل پاکستان کی جانب سےاس مقصد کےلئےمعروف سماجی ویب سائٹ فیس بک کےآفیشل صفحےپریہ اعلان شائع کیاگیاہےکہ میپنگ کرنےوالے دیگررضاکاروں کےساتھ مل کراس تسلسل کو برقراررکھنےمیں کرداراداکریں۔

جمعہ10جون کوانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سٹی کیمپس گارڈن میں منعقد ہونےوالے پروگرام میں شرکاء کونقشوں کی تیاری ،ان کی افادیت اوراس کےدیگرپہلوئوں سےمتعارف کروایاجائےگا۔

گوگل کی جانب سےنشستیں محدودہونےکےسبب رجسٹریشن کروانےکاکہہ کرشرکاء کوہدایت کی گئی ہےکہ وہ اپنےساتھ مکمل چارج کئےہوئےلیپ ٹاپ لےکرآئیں تاکہ نقشے بنانےکےعمل میں حصہ لےسکیں۔

قبل ازیں اسی طرح کی سرگرمی گوگل کی جانب سے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  اورفاسٹ میں منعقد کی جا چکی ہے۔جب کہ ملک کےمشرقی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گوگل میپ اپس کےنام سے تقریب کاانعقادجمعرات کو3بجےکیاجارہاہے۔آبادی کےلحاظ سےملک کے سب سے بڑے  صوبے کےدارالحکومت میں منعقدہ تقریب لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسزمیں منعقد ہو رہی ہے۔

خیال کیاجارہاہےکہ کراچی میں 10جون کوہونےوالی تقریب میں گوگل کی جانب سےسپر میپرزاورایڈووکیٹس کہلائے جانےوالے جبران رفیق،فراز احمد اورعمر شیخ شرکاء کوتربیت دیں گے۔اس موقع پرگوگل پاکستان کےکنسلٹنٹ بدرخوشنود بھی موجود ہوں گے۔

 

Print Friendly and PDF

on Twitter, become a fan on Facebook






نیٹ ورک اور خدمات

FOLLOW US

بلاگز

مقبول ترین

سروے

  • کیا شہباز شریف لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کر سکیں گے؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

سبسکرائب کریں

Subscribe by Email

ٹویٹرپرفالوکریں

Copyright © 2013 The News Tribe. All rights reserved. This material may not be published, broadcast, rewritten, redistributed, unless stated otherwise.